ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مزید دہشت گردوں کو بے اثر کیا جا رہا ہے:پاریکر

مزید دہشت گردوں کو بے اثر کیا جا رہا ہے:پاریکر

Sat, 18 Jun 2016 12:13:23  SO Admin   S.O. News Service

بنگلور، 17جون؍(آئی این ایس انڈیا)وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ زیادہ تعداد میں ہو رہے تصادم کے ذریعے کافی تعداد میں دہشت گردوں کو مارا جا رہا ہے اور اس سے یہ واضح ہوا ہے کہ ملک کا خفیہ نظام مضبوط ہوا ہے اور انسداد دہشت گردی کا نیٹ ورک مضبوط ہو رہا ہے۔پاریکر نے نامہ نگاروں سے کہا کہ زیادہ تعداد میں تصادم کا مطلب ہے،ہم زیادہ تعداد میں دہشت گردوں کو مار رہے ہیں، ہمارا انٹیلی جنس نظام مضبوط ہوا ہے، ہمارا انسداد دہشت گردی کا نیٹ ورک اب مضبوط ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ دہشت گردوں کے مارے جانے اور سیکورٹی فورسز کے شہید ہونے کے تناسب کو دیکھوتو دہشت گردوں کے مارے جانے کے اعداد و شمار سیکورٹی فورسز کے حق میں غلبے کو ظاہر کرتا ہے۔یعنی ایک سیکورٹی کے بدلے 4.3یا 4.4دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کی تعداد50سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ صرف 12سکیورٹی نے جان گنوائی۔وزیر دفاع نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کا نقصان اور کم ہونا چاہئے،ہماری کوشش اس سمت میں ہونی چاہئے۔پاریکر سے پوچھا گیا تھا کہ کیا دہشت گردوں کے ساتھ تصادم کے معاملے میں اضافے کا سبب نگرانی میں اضافہ یا دراندازی کی کوششوں میں اضافہ ہے۔


Share: